ہم نے انڈین میڈیا سے بات کی ہے انڈین حکومت سے نہیں : علیمہ خان

 

 

 

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم ہر میڈیا چینلز پر جائیں گے، ہم نے انڈین میڈیا سے بات کی ہے انڈین حکومت سے نہیں۔ بھارت کے مسلمان بھی عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان کی امید بھی عمران خان ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔عمران خان ایک عالمی لیڈر ہیں، بھارت کے مسلمان بھی عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان کی امید بھی عمران خان ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر انٹرنیشنل میڈیا پر جائیں گے۔میڈیا لوگوں کے نمائندے ہوتےہیں،ہم انڈین حکومت سے نہیں میڈیا سے بات کر رہے ہیں، انگلینڈ، امریکا ہو یا انڈیا سب جگہ سے ہمارے ساتھ لوگ رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں عمران خان کی فکر ہے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات

علیمہ خان نے کہا کہ آپ کو انڈین میڈیا سے بات کرنے کی فکر ہے لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اس کی فکر نہیں ہے،وہ غیر قانونی طور پر قید سابق وزیراعظم ہیں اس پر بھی میڈیا کو آواز اٹھانی چاہیے۔

Back to top button