آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی، جس میں دفاع، اسٹریٹجک شعبوں اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مصری وزیرِ خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح پر روابط کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Back to top button