فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے، بلوچستان میں بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا  کہ بلوچستان میں کسی بھی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں ہے ،  ہم خود فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے،دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کوتباہ کرنےکاخواب دیکھارہا تھا، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا ہے،ریاست کےپاس فتنہ الہندوستان کےخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ فتنہ الہندوستان کے ذریعےخضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے،فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کو بلوچوں سے نہ جوڑا جائے۔

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس : نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کر دیا

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا، فتنہ الہندوستان کو بھارتی ‘را’کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، را‘ہینڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کررہےہیں، بلوچستان میں ہونےوالی دہشت گردی پہلے دن سے ’را‘ فنڈڈ ہے۔

سرفراز بگٹی نےکہا کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں،فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے، بھارتی میڈیا نےکراچی پورٹ کےحوالےسےجعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ تو ڈائیلاگ ہوتے ہیں، مسنگ پرسنز کے معاملےکو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیاجاتاہے، اس پولرائز ماحول میں کسی ایشو پر سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا ناممکن ہے۔

Back to top button