جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے ہزاروں ڈالرخرچ کرڈالے

ک جاپانی شہری جس نے اپنے آپ کو کتے کے بھیس میں بدلنے کے لیے 14,000 ڈالرز خرچ کردیے، اب وہ لومڑی یا پانڈا میں تبدیل ہونے کیلئے پرتول رہا ہے۔
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
ٹوکو نامی جاپانی شہری کا یوٹیوب چینل ہے جس کا نام ہی باقاعدہ ’آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل ہے‘۔ اس سے قبل ٹوکو نے کہا تھا کہ وہ کتے کا روپ دھار کر باہر کی دنیا کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس طرح اپنے بچپن کا خواب پورا کرنا چاہتا ہے۔تاہم حال ہی میں شہری نے ایک جاپانی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ایک نئے جانور کی طرح زندگی گزارنے کا سوچ رہا ہے۔ شہری نے کہا میں پانڈا، ریچھ، لومڑی یا بلی بننے کے قابل ہو سکتا ہوں لیکن بلی بننا مشکل ہے کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔
