30سال کی عمرکےبعدجسم میں 10تبدیلیاں کونسی ہیں؟

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ 30سال کی عمر کے بعد جسم میں آنے والی 10 حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں۔
ہمارے جسم میں عمر گزرنے کے ساتھ متعدد تبدیلیاں آتی ہیں۔جب ہماری عمر 30 سال سے اوپر ہوتی ہے تو جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں جن میں سے کچھ تو حیران کن ہوتی ہیں۔مثال کے طور پر اگر 30 سال کی عمر کے بعد پسینہ کم خارج ہو رہا ہے تو یہ بھی اسی عمل کا نتیجہ ہوتا ہے۔تو جسم اور دماغ میں آنے والی ایسی تبدیلیوں کے بارے میں جانیں جو 30 سال کی عمر کے بعد آتی ہیں۔
دماغ کا حجم گھٹ جاتا ہے۔جی ہاں عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کا حجم نہیں بڑھتا بلکہ اس کا الٹ ہوتا ہے۔جب ہماری عمر بڑھتی ہے تو دماغ کے مخصوص حصے سکڑ جاتے ہیں۔
30سال کی عمر کے بعد اوسطاً روزانہ 50 ہزار نیورونز ختم ہوتے ہیں، مگر یہ پریشان کن امر نہیں کیونکہ ہمارا دماغ جانتا ہے کہ حالات سے کیسے مطابقت پیدا کرنی ہے۔
بچپن میں موسم بدلتے ہی نزلہ زکام کا سامنا ہوتا ہے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ کھانسی یا چھینکوں کا سلسلہ کم ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوچکا ہوتا ہے اور اکثر بیماریوں پر آغاز میں ہی قابو پالیتا ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ چکھنے کی حس کمزور ہونے لگتی ہے بلکہ کچھ افراد کی کھانے میں دلچسپی بھی گھٹ جاتی ہے۔عمر بڑھنے سے مسلز پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کا حجم کم ہونے لگتا ہے۔