گٹھیا سےبچاؤ کیلئے بہترین غذائیں کون سی ہیں؟

گٹھیا کوجوڑوں کادرد کہاجاتاہےجو اب اس جدیددورےمیں ضعیف افرادکے ساتھ ساتھ جوانوں کوبھی متاثر کررہاہے۔

اس مرض میں مبتلا افراد کو جوڑوں میں درد کےساتھ ساتھ سوزش کی بھی شکایت ہوتی ہے۔

گٹھیا اکثرجوڑوں میں شدیددرد اوراکڑن کےساتھ ہوتاہےجس کی وجہ سےانسان کو روزمرہ کےکام کرنےمیں دشواری ہوتی ہے۔اس دردمیں مبتلاافراد کوزمین پر چلنے اور بیٹھنے جیسے بنیادی کاموں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شاورہیڈاورٹوتھ برشزپروائرسز سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

ویسے تواس کا طبی علاج ضروری ہےلیکن کھانے پینے کا خیال رکھ کر بھی اس مسئلےپرقابو پایا جاسکتا ہے۔مندرجہ ذیل کھانوں کو اپنی خوراک میں شامل کرکے اس تکلیف سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

ہر پتوں والی سبزیاں

ہرے پتوں والی سبزیوں  میں پالک، میتھی اورساگ سمیت دیگر سبزیاں بھی شامل ہیں جس میں قدرت نےوٹامنز، منرلزاوراینٹی آکسینڈنٹ  کی بھرپور مقدار رکھی ہے۔

اس کےعلاوہ ان ہرےپتوں والی سبزیوں میں ‘وٹامن کے’ کی وافرمقدار ہوتی ہے جو سوزش کوکم کرکےجوڑوں کوتکلیف سےبچاتی ہیں۔

مچھلی

مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کاخزانہ ہےاور یہ بھی سوزش سےلڑنےکاہنر رکھتی ہے جبکہ اومیگا تھری جوڑوں کےدرد اوراکڑن کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

اگرمچھلی کوباقاعدگی سے اپنی خوراک میں شامل کیا جائےتو یہ آپ کےدل کو مضبوط بنا کرجسمانی صحت کا بھی خیال رکھ سکتی ہے۔

یریز

بیریزمیں اسٹرابیری،بلیو بیری، جامن،شہتوت اوردیگر بیریزشامل ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ اوروٹامنز کی وجہ سےسوزش کوختم کرنےمیں مدد کرسکتے ہیں۔

ڈرائی فروٹس

گری دارمیوےاو بیج جیسےاخروٹ،بادام اورالسی کےبیج میں صحت مندچکنائی، پروٹین اور ضروری غذائی اجزاءہوتےہیں۔

خاص طور پراخروٹ میں اومیگا3 فیٹی ایسڈززیادہ مقدارمیں پایا جاتاہےجب کہ السی کےبیج اورفائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

 یہ غذائی اجزاءسوزش کوکم کرنےاورجوڑوں کوصحتمندرکھنےمیں مدد کرسکتے ہیں۔

گرین ٹی

گرین ٹی یعنی سبزچائے کےصحت پر بےشمارفوائدہیں جبکہ یہ گٹھیا کےدرد سے بھی نجات حاصل کرنےمیں اپنا کردارادا کرتی ہے۔

Back to top button