اونٹوں کےکوہان کس کام آتے ہیں؟
اونٹوں کوصحرا کاجہازکہاجاتاہےجوکئی دنوں تک پانی کےبغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔مگر کیا اونٹ اپنے کوہان میں پانی کا ذخیرہ کرتےہیں جیسا بیشترافرادسوچتے ہیں؟ اس کا جواب نہیں ہے۔اس کاجواب ہےکہ وہاں چربی کاذخیرہ ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق صحراکےخشک موسم میں اکثر پانی اورخوراک کی کمی ہوتی ہے تو جب کھانا دستیاب ہوتا ہےتواونٹ اتنا کھا لیتے ہیں کہ اس کی کیلیوریز سےچربی کوہان کی شکل میں جمع ہو جاتی ہےتاکہ وہ غذاکےبغیربھی طویل عرصےتک زندہ رہ سکیں۔
ایک کوہان کی بدولت اونٹ خوراک کےبغیر4 یا5ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔جب خوراک نہ ملنے پراونٹوں کاجسم یہ چربی استعمال کرتاہےتو کوہان کسی غبارے کی طرح پچک جاتےہیں۔مگردوبارہ مناسب مقدار میں کھانےسےوہ پھرپھول جاتے ہیں۔
اونٹوں کےبچےکوہان کےساتھ پیدا نہیں ہوتے۔پیدائش کے10 ماہ سےایک سال بعد کوہان بنناشروع ہوتے ہیں مگر ایسا جنگلی اونٹوں میں زیادہ عام ہوتاہے کیونکہ خشک سالی کےباعث صحرا میں خوراک کی کمی ہوتی ہے۔
جوڑےکو57 سال بعدشادی کی ویڈیو مل گئی
جو مغربی چین اور وسطی ایشیا میں پائی جاتی ہےجن کے جسموں میں2 کوہان ہوتےہیں جبکہ دوسری قسم عربی اونٹوں کی ہےجن کےجسم میں ایک کوہان ہوتا ہے۔مگرماہرین کےمطابق2 کوہانوں سےبغیرخوراک کےزندہ رہنے کی مدت میں اضافہ نہیں ہوتا۔