ثنا جاوید کےسابق شوہر عمیر جسوال نےشادی کرلی
اداکارہ ثناجاویدکےسابق شوہر گلوکارعمیرجسوال نےبھی دوسری شادی کرلی۔
عمیر جسوال نےانسٹاگرام پردلہابنےاپنی تصویر پوسٹ کی اورساتھ ہی کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کامطلب تھا ‘ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہوجائیں گے’۔
گلوکار عمیر نےدوسری شادی کس سے کی ہے، اس حوالےسےتفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
عمیر کی اس پوسٹ پردوستوں اورمداحوں کی جانب س گلوکارکومبارک باد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارعمیرجسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثناجاوید سےہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر2020 میں ہوا تھا۔
تاہم گزشتہ سال جوڑےکےدرمیان علیحدگی کی افواہوں نےاس وقت زور پکڑا جب دونوں نےاپنےاپنےانسٹاگرام پروفائل سے نکاح کی تصاویرڈیلیٹ کردی تھیں۔
شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی،ازیکا ڈینیئل
پھر رواں سال جنوری میں عمیراورثنا کی علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ثنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کےاسٹارآل راؤنڈرشعیب ملک کی شادی کی خبر سامنےآئی۔