بھارتی فضائیہ کاائیرشو:ہیٹ اسٹروک کےباعث5افرادہلاک
بھارتی شہرچنئی میں فضائیہ کےائیرشوکےدوران ہیٹ اسٹروک سے5افرادہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روزبھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کےمریناساحل پربھارتی ائیر فورس کےائیرشو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیانےبتایاکہ تماشائیوں کو ساحل پرائیرشو کو دیکھنے کےلیے3 گھنٹے دھوپ میں کھڑےرہناپڑااورشو کےاختتام پرخارجی راستوں پربھی افراتفری رہی جس دوران لوگوں کی اموات ہوئیں۔ہیٹ اسٹروک اوربدنظمی کےباعث5افراد ہلاک جبکہ100 سےزائد افراد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ ائیر شوکی جگہ پرتماشائیوں کیلئےپینےکےپانی کےمناسب انتظامات بھی نہیں تھے۔
7اکتوبر : غزہ جنگ کو ایک سال مکمل
بھارتی میڈیاکےمطابق حادثےکےبعدبھارتی ائیر فورس کےانتظامات پر بھی سوالات اٹھائےجارہےہیں کیونکہ انڈین ائیرفورس نےائیر شو میں15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا کہہ کرنیاورلڈ ریکارڈبنانےکاعزم کیا تھا۔