جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی بڑی نشانی کیاہے؟
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی سے جسم میں دائمی تھکاوٹ یا نقاہت کااظہار بڑھ جائے گا۔
وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو ہماری صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔وٹامن ڈی سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ اچھی نیند کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔مگر دنیا بھر میں کروڑوں افراد وٹامن ڈی کی کمی کے شکار ہوتے ہیں۔
ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب افراد وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا کررہے ہیں۔تو ان نشانیوں یا علامات کے بارے میں جانیں جن سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا عندیہ ملتا ہے۔وٹامن ڈی کی کمی اور دائمی تھکاوٹ یا نقاہت کے درمیان تعلق موجود ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار 89 فیصد افراد کی جانب سے شدید تھکاوٹ کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔وٹامن ڈی کی کمی اور دائمی تھکاوٹ کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔
یہ ابھی تک واضح نہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی سے تھکاوٹ یا کمزوری کا سامنا کیوں ہوتا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ شدید تھکاوٹ کا سامنا متعدد وجوہات کے باعث ہوسکتا ہے تو وٹامن ڈی کی کمی کا تعین اکثر بلڈ ٹیسٹ سے ہوتا ہے۔
رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے مدافعتی نظام کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث موسمی بیماریوں اور دیگر انفیکشنز سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔