پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کب پیش ہوں گی،حکومت نےاعلان کردیا

حکومت کی جانب سےآئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کےبعدپارلیمنٹ میں پیش کیےجانےکاامکان ہے۔

ذرائع کےمطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے15 اور16 اکتوبرکواجلاس کےبعد آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی جائے گی۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس اب ایس سی اواجلاس کے فوری بعدبلائےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کی کوشش ہےسیاسی جماعتوں کی بھرپورمشاورت سےآئینی ترامیم لائی جائیں۔پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں میں باقاعدہ بحث اوراتفاق رائےکےبعدآئینی ترمیم پرووٹنگ ہو گی۔

دوسری جانب گزشتہ روزایوان صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تنظیم کےبغیراکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا۔مجوزہ ترمیم کیلئے جے یو آئی نے80فیصد مسودہ تیار کرلیاہے۔جلد مزاکراتی ٹیم کےحوالے کر دیں گے۔

آصف زرداری اورنواز شریف نےمولانا فضل الرحمان کوساتھ لےکرچلنےکی یقین دہانی کرائی۔

3ہزارغریب خاندانوں کی بچیوں کی شادی کاپراجیکٹ منظور

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بھی حکومت نے آئینی ترمیم پیش کرنےکیلئےقومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس طلب کیےتھے لیکن مولانا فضل الرحمان کی جانب سےانکارکےبعدترمیم پیش نہیں کی جا سکی تھی۔

Back to top button