رات بھر کہاں تھے؟ارکان کے سوال پر علی امین گنڈاپور کی وضاحتیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد میں رات بھر  رابطے منقطع کرنے پر ارکان اسمبلی کی جانب سے تلخ سوالات،علی امین گنڈاپور وضاحتیں دیتے رہے۔اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ آپ رات بھر کہاں تھے؟جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ  اسلام آباد میں سرکاری  حکام کے ساتھ میٹنگ تھی،کل رات کسی نے کہیں زبردستی نہیں بٹھایا تھا۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں معمول کااجلاس تھا ۔جیمرلگے ہونے کی وجہ سے رابطہ منقطع ہوا۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد کے جلسے میں جو  خطاب کیا اس سے  پیچھے ہٹوں گا نہ ہی معافی مانگوں گا۔

 ارکان اسمبلی نے علی امین گنڈاپور کو کہا کہ ہم جلسے میں آپ کے مؤقف کا ساتھ دیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ آئندہ جلسوں میں اس سے بھی سخت مؤقف اپنایا جائے گا، اسمبلی فلور  پر روازنہ 5  اراکین کی جانب سے  وفاقی حکومت اور  سرکاری حکام کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا نجی ٹی وی گفتگو میں کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ  نےکل سرکاری حکام سے میٹنگ کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔

Back to top button