دریائے ستلج میں سیلابی ریلا،گنڈا سنگھ والاکےمقام پر پانی کی سطح بلند

بھارت کا دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈا سنگھ والا میں داخل ہو گیا۔بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے جب کہ زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔

ادھر تحصیل بورے والا میں 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائےستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، ادھر ہیڈ  میلسی سائفن پرپانی کی

ایم کیو ایم میں اختلافات، رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے

Back to top button