چمپیئنز ٹرافی کا فاتح کون؟5ہزارکروڑ کاجوا لگ گیا

دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول چمپیئنزٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا جوا لگ گیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے اور انڈر ورلڈ سے منسلک کئی بکیز کا کہنا تھا کہ ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بڑے بکیز دبئی آجاتے ہیں۔دبئی میں کرکٹ میچوں پر شرط میں مشہور انڈر ورلڈ گروپ ڈی کمپنی ملوث ہوتی ہے۔

چمپیئنزٹرافی کے دوران دہلی پولیس نے 5 بڑے بکیز کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے سیمی فائنل پر شرط لگائی ہوئی تھی اور ان سے کی گئی پوچھ گچھ ہی تفتیش دبئی تک وسیع کرنے کا موجب بنی ہے۔ایک کارروائی میں گرفتار دو بکیز کی شناخت پروین کوچر اور سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پر جوا کھیل رہے تھے۔

پروین کوچر جوے کے لیے ایک مکان ماہانہ 35 ہزار روپے پر کرایے میں لیا ہوا تھا اور ہر میچ پر 40 ہزار روپے کا منافع کماتا تھا تاہم تفتیش کے دوران انہوں نے کہا کہ پورا نیٹ ورک دبئی سے کنٹرول ہوتا ہے۔

Back to top button