پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔
اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا، کیمپ لگانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا تھا کہ پارٹی میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے اور اگلے دو چار دنوں میں اس سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ غلط بیانیے کے ذریعے ملک میں استحکام دکھایا جا رہا ہے۔ ہم نے عدلیہ، پارلیمنٹ اور جلسے جلوس کے ذریعے ہی جدوجہد کرنی ہے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمان تحریک کی قیادت کریں تو کیا آپ ساتھ دیں گے؟