دیپکا پاڈوکون کس کے باپ کی زندگی پر فلم بنانے والی ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں مختلف شخصیات کی ذاتی زندگی پر اب تک کئی بائیو فلمیں بن چکی ہیں، تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بالی ووڈ سپر اسٹار اداکارہ نے اپنے والد کی زندگی پر خود فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہو۔ دپیکا پاڈوکون کے مطابق وہ اپنے والد پرکاش پاڈوکون کی زندگی پر بنانے والی ہیں جو بیڈمنٹن کے مشہور کھلاڑی رہے ہیں۔ دیپکا نے ان مشکلات کا ذکر بھی کیا جن کا ان کے والد کو کھیل کے ابتدائی ایام میں سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح اس مشکل راہوں سے گزر کر ان کے والد نے بطور بھارت کے پہلے پلئیر عالمی سطح پر اپنی جگہ بنائی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ دپیکا پاڈوکون کے والد کو اس اعزاز سے نوازا گیا، انہیں بھارت کے نائب صدر وینکاہ نیڈو نے ایوارڈ دیا۔ جب دپیکا پاڈوکون کے والد نے اعزاز دیے جانے پر مختصر تقریر کی تو دپیکا پاڈوکون کی آنکھیں چھلک پڑیں اور وہ جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکیں۔
پہلی بار اکشے کمار اور ارشد وارثی ایکشن فلم میں اکٹھے
اپنے والد کی زندگی کے بارے میں بنائی جانے والی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیپکا پاڈوکون نے بتایا کہ 1983 سے قبل پرکاش پاڈوکون وہ پہلے انڈین ایتھلیٹ تھے جنہوں نے عالمی سطح پر انڈیا کو متعارف کرایا اور اپنا نام بنایا۔ دیپکا کے مطابق ان کے والد 1981 میں بیڈمنٹن کے ورلڈ چیمپئن بنے تھے۔
2018 میں جب بیڈمنٹن ایسوشی ایشن آف انڈیا نے پرکاش پاڈوکون کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں تب ورلڈ چمپئین بنا جب کھلاڑیوں کے لیے بہت زیادہ سہولتیں نہیں ہوتی تھیں۔ میں کسی صلے، پیسے، یا انعام کے لیے نہیں کھیلا، میں صرف اپنے لیے کھیلا اور یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ میں کس حد تک مشکلات کا مقابلہ کر سکتا ہوں۔ یاد رہے کہ سابقہ عالمی نمبر ون پرکاش پاڈوکون نے بیڈ منٹن ورلڈ چیمپیئن بننے کے علاوہ 1980 میں آل انگلینڈ اوپن بیڈ منٹن چیمپیئن شپ جیتی، وہ پہلے انڈین کھلاڑی تھے جس نے یہ دونوں اعزاز جیتے۔
