افغانستان میں چینی تاجر نے کیوں اسلام قبول کیا؟

افغانستان میں ایک چینی تاجرنےکلمہ طیبہ پڑھ کراسلام قبول کرلیا۔
افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کےمطابق بلخ صوبے کےشہرمزار شریف میں ایک چینی تاجر نےافغان طالبان کےصوبائی رہنما کی موجودگی میں کلمہ پڑھ کراسلام قبول کیا۔
بلخ کی صوبائی حکومت کےترجمان حاجی زید نےخبرایجنسی کو بتایا کہ تاجرکا نام وانگ فیکی تھا، جسےاسلام قبول کرنے کے بعد عبداللہ محمدکا نام دیا گیا ہے۔
یوکرینی صدر نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کردی
ترجمان نے مزید بتایا کہ عبداللہ محمد امارت اسلامیہ افغانستان کےساتھ کئی کارخانوں کی تعمیر میں تعاون کرچکے ہیں۔ انہوں نے بلخ کے صوبائی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کےدوران کلمہ طیبہ پڑھ کردین اسلام قبول کیا۔
