پی ٹی آئی کا صوابی جلسہ کیوں ناکام ہوا؟بڑی وجہ سامنے آ گئی

تحریک انصاف کاصوابی میں جلسہ ناکام،کارکنوں کی مطلوبہ تعداد نہ پہنچنے کی بڑی وجہ ساسامنے آ گئی۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف میں دھڑےبندی اور فنڈزنہ ملنے پر صوابی جلسے میں کارکنان کی تعداد کم رہی۔صوابی جلسےکیلئےبڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا نہ کیا جا سکا، صوابی جلسےمیں5 سے6 ہزار کارکنوں نےشرکت کی اور پنڈال کا پیچھلا حصہ جلسےکےدوران خالی رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور، ردان اورمالاکنڈ سےورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی، چند وزرا اوراراکین صوبائی اسمبلی کے پاس ورکرزکو جلسہ گاہ تک لانےکےفنڈز نہیں تھے اور انہوں نےوزیر اعلیٰ سےکارکنوں کو لانے کیلئے فنڈز مانگے تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ ماضی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی کوکارکنان کو جلسے گاہ تک لانے کیلئے فنڈز فراہم کرتے تھے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نےدعویٰ کیاکہ جلسہ کامیاب تھا، بڑی تعداد میں لوگوں نےشرکت کی، پنجاب سےآنےوالے قافلوں کو روکا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ فراز مغل نےکہاکہ وزیر اعلیٰ جب پارٹی صدر تھے تو اراکین اسمبلی کو جیب سے فنڈز دیتےتھے، اس بار بھی وزیر اعلیٰ نے ذاتی حیثیت میں چند اراکین اسمبلی کو فنڈزدیے۔
ریجنل صدرتحریک انصاف پشاور محمد عاصم کا کہنا تھاکہ جلسےکیلئے اراکین اسمبلی کوخصوصی فنڈنہیں دیے گئے، فنڈ نہ ملنےکےباوجود بھی اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں کارکنوں کو جمع کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یومِ سیاہ پر صوابی انٹرچینج کے قریب جلسے کا پنڈال سجایا تھا۔مرکزی قائدین کیلئے 40 فٹ اونچا اور 160فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا۔
