انسانی جسم میں خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟

ماہرین صحت کاکہناہے کہ آئرن کی کمی سے جسم مناسب مقدار میں خون کے سرخ خلیات بنانے میں ناکام رہتا ہے۔جس کے باعث خون کی کمی کا سامناکرناپڑتاہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے کہا کہ پالک میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے مگر صحت کے لیے مفید غذائی اجزا کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔100گرام پالک سے جسم کو 2.7 ملی گرام آئرن ملتا ہے جو روزانہ درکار مقدار کے 15 فیصد حصے کے برابر ہے۔اس سبزی میں کیروٹین نامی اینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو جسمانی ورم میں کمی لاتے ہیں جبکہ بینائی کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
کلیجی، گردے اور مغز سب میں آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔گائے کی کلیجی کی 100 گرام مقدار میں 6.5 ملی گرام آئرن ہوتا ہے جو روزانہ درکار مقدار کے 36 فیصد حصے کے برابر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کلیجی میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے جو مدافعتی نظام اور بینائی کے لیے مفید ہوتا ہے۔
خون کی کمی کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔خون کی کمی کو طبی زبان میں انیمیا کہا جاتا ہے جس کی کئی اقسام ہیں مگر سب سے عام قسم کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہوتا ہے۔
آئرن کی کمی سے جسم مناسب مقدار میں خون کے سرخ خلیات بنانے میں ناکام رہتا ہے۔اسی طرح جسم کو آئرن کی ضرورت ایک پروٹین ہیموگلوبن بنانے کے لیے بھی ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔خون کے سرخ خلیات پورے جسم میں آکسیجن کو پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
