سلمان خان فیروزہ بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کے متعلق اس بات کو لے کر کافی حیرانی پائی جاتی ہے کہ اداکار کے ہاتھ میں ہر وقت فیروزہ پتھر والا بریسلٹ کیوں ہوتا ہے۔

بالی ووڈ سٹار نے بتایا کہ ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے بریسلٹ سے متعلق تفصیلات بتائی تھیں۔

کیا سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی ٹوٹنے والی ہے؟

سلمان خان نے بتایا کہ یہ بریسلٹ میرے والد پہنا کرتے تھے جن کو دیکھ کر مجھے بھی شوق ہوا، بچپن میں اس بریسلٹ سے کھیلا کرتا تھا اور جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو والد نے مجھے بالکل اپنے جیسا بریسلٹ گفٹ کیا۔
اداکار نے مداح کو بتایا کہ بریسلٹ میں موجود فیروزہ پتھر مجھے تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے، کسی بھی ممکنہ برائی پر اس پر دراڑ پڑ جاتی ہے۔

Back to top button