’جو کرنا ہے کرلیں‘ راناثناء اللہ کا حکومت کو مقدمہ درج کروانے پر چیلنج

حکومت کی طرف سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروانے کے اعلان پر مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ جو کرناہے کرلیں ظلم وزیادتی کاسامنا کریں گے، فواد چوہدری مقدمہ درج کروائیں اور مدعی بھی خود بنیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ کوئی غیر قانونی حکم نہیں دے سکتا کیوں کہ یہ اصل دہشت گردی ہے ، میں 100 ویڈیو کلپس پیش کرسکتا ہوں جس میں عمران خان افسران کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ، راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری، پنجاب کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں ، ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس کےلیے ہدایات کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو سرکاری افسر اور اس کے اہل خانہ کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، انہوں نے سیاست کرنا ہے تو آئین کی حدود میں رہ کر کرنا ہوگی، انہیں کبھی بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق آتا ہے ، اب نہ اداروں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہو گی نہ ہی افسران کو دھمکیاں دی جائیں گی ، اگر اداروں کو بلیک میل کریں گے تو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جو کرناہے کرلیں ظلم وزیادتی کاسامنا کریں گے، فوادچودھری مقدمہ درج کروائیں اور مدعی بھی خود بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button