قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں وسیع پیمانے پر رد و بدل کا امکان

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس برائے سال 2025-26 کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر رد و بدل کا امکان طاہر کیا جارہا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی کی منظوری کے بعد کنٹریکٹس کا اعلان کیا جائےگا، یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے 3 تین سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہے ۔
ذرائع کے مطابق سب سےزیادہ تبدیلی ڈی کیٹیگری میں ہونےکا امکان ہےجس کے بعد کئی کھلاڑیوں کی چھٹی یقینی ہوگئی ہے،کئی نئے کھلاڑی جگہ بنائیں گےجب کہ کچھ کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیےجانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں سے اب کسی فارمیٹ کا حصہ نہ بننےوالوں کی چھٹی یقینی ہوگئی ہے، محمد حارث، حسن نواز، حسن علی، صفیان مقیم، فہیم اشرف اور فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔
خوشدل شاہ،حسین طلعت، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے ناموں پر مشاورت جاری ہےتاہم ذرائع نے ان کرکٹرز کی شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب محمد حریرہ، عامر جمال،حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد علی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کوچز،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹس کی سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
