مالاکنڈ :جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما اور ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں، جب کہ ان کے بیٹے اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا نوجوان بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بنوں میں چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر مفتی کفایت اللہ کے ہی بیٹے نے فائرنگ کی، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس اور لیویز حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
