سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بنوں میں چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

بنوں: سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے چیک پوسٹوں پر کیے گئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے ولی نور اور سردی خیل کے مقامات پر واقع چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز عوامی حمایت سے کامیاب ہوتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔
