بیوی نے چلتی بائیک پر شوہر کی چپل سے پٹائی کرڈالی

بیوی نے چلتی بائیک پر شوہر کی چپل سے پٹائی کردی۔ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پوری واردات کے دوران شوہر خاموشی سے پٹتا رہا اور بائیک بھی نہیں روکی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے جس میں ایک خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر شوہر کی ’’اصلاح‘‘ چپل کے ذریعے کرتی نظر آرہی ہیں۔یہ دل دہلا دینے والا اور کچھ کےلیے دل بہلا دینے والا واقعہ مبینہ طور پر اترپردیش کے لکھنؤ میں پیش آیا۔ اگرچہ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کرسکا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر بڑے اطمینان سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے، جب کہ پیچھے بیٹھی بیوی اچانک چپل اتارتی ہے اور بغیر کوئی وارننگ دیے، شوہر پر چپلوں کی بارش شروع کردیتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ شوہر صاحب، جیسے مراقبے کی کیفیت میں ہوں، نہ مڑ کر دیکھتے ہیں، نہ کچھ بولتے ہیں، بس چپ چاپ بائیک چلاتے رہتے ہیں، جیسے روز کا معمول ہو۔

خاتون چپل کو کبھی دائیں، کبھی بائیں اور کبھی اوپر سے گھما کر وار کرتی ہیں، جیسے کوئی پرانا حساب کتاب برابر کر رہی ہوں۔ اور اس پورے ’’چپل چارج‘‘ کے دوران، بائیک مسلسل رواں دواں رہتی ہے۔

Back to top button