6ماہ میں آئی ایم ایف کوخداحافظ کہنےکی پوزیشن میں آجائیں گے،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ معرکہ حق کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
خواجہ آصف کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کے لیے تیار ہیں۔پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا کو اپروچ کیا، چین سے بھی رابطہ کیا تھا، اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا، مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد تباہ ہوگیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے ، ہوسکتا ہے کہ آگے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت بھی نہ پڑے ۔
اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے ، دعا کریں ترکیے نیتن یاہو کو اغوا کرلے اور سارا حساب برابرکرلے ۔
ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں یہ بھارت سے ملے ہوئے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتا دیتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ کل چین کو تائیوان سے کیسے روکا جاسکتا ہے، اس سے تو یوکرین جنگ قانونی ہوگئی، یوکرین میں روسی حملے کا کچھ جھوٹا سچا جواز تو تھا، وینزویلا میں حملے کا تو جواز ہی کوئی نہیں تھا، ورلڈ آرڈر جو بھی تھوڑا بہت ہے وہ تباہ ہورہا ہے ۔
