سخت مؤقف والوں کو سمجھائیں گے، ایاز صادق اور اسد قیصر کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان ملاقات میں ملکی مفاد میں مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیداکرنے پر بات کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ملاقات میں دونوں طرف سے سخت مؤقف رکھنے والوں کوسمجھانے پر اصرار کیا گیا۔
توشہ خانہ 2 کیس : عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد
ذرائع کےمطابق ایاز صادق نے تجویز دی کہ آپ اپنی جماعت سےسخت گیر مؤقف رکھنےوالوں کو سمجھائیں، میں اپنی جماعت کےسخت گیرمؤقف رکھنے والوں کو سمجھاؤں گا، اس پر اسد قیصرنےکہا کہ پارٹی سے مشاورت کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نےقوم کےسامنے مذاکراتی عمل کو شفاف انداز سےآگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سےملاقات ہوئی ہے جس میں مذاکرات کے لیےپارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر اتفاق ہوا تاہم بعد ازاں وزیراطلاعات عطا تارڈ نے پی ٹی آئی سے رابطوں اور مذاکرات کی تردیدکردی تھی۔
