پاکستان کو ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنائیں گے : نواز شریف

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہےکہ اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا۔ ان شاء اللہ پاکستان دوبارہ ایشین ٹائیگر بنے گا،ن لیگی کی حکومت میں ہمیشہ پاکستان نےترقی کی ہے۔

لندن میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں نواز شریف نےکہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن،معیشت بہتر اور ملک آگے بڑھ رہا ہے جب کہ گروتھ ریٹ پہلے سے بہتر ہوا ہے۔

نواز شریف نےکہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی اور پاکستان ان شاءاللہ دوبارہ ایشیئن ٹائیگر بنے گا،اگر ترقی میں خلل نہ ڈالا جاتاتو اب تک پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کو اپنے ذاتی اور چھوٹے مفادات کےلیے نقصان پہنچایاگیا اور ملک کو داؤ پر لگایا گیا،

ترقی کرتے پاکستان میں وزیر اعظم کو اٹھا کر گھر بھیج دیا گیا جب کہ مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹایا اور تاحیات پابندی لگائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ یہ فیصلے ملک کےلیے نہیں اپنی ذات کےلیےکیے گئے تھے، اپنےگریبان میں جھانکیں،ملک کی تباہی کے ذمہ دار آپ ہیں،ایسے فیصلے کرکے ملک کا ستیاناس کردیا گیا۔

نواز شریف نےکہا کہ لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا، ان کے نصیب میں یہی ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے لگیں اور نعرےلگائیں،ان کو یہی تربیت دی گئی ہے۔

لندن میں خواجہ آصف سے بدتمیزی،دھمکیوں کی ویڈیو منظرعام پرآگئ

مسلم لیگ ن کے صدر نے پی ٹی آئی کا نام لیےبغیر سوال اٹھایا کہ آپ کی پارٹی کو پاور میں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی؟بلین ٹری سونامی،50 لاکھ گھر اور ڈیم کہاں ہیں؟کوئی ایک منصوبہ بتا دیں جس پر فخر کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بس قوم کو بدتمیزی،بدتہذیبی والا کلچر دینے آئے تھے اچھا ہوا ان (پی ٹی آئی) سے جان چھوٹ گئی،وہ اسی طرح نعرے لگاتے رہیں گےاور ہم ملک کی خدمت کرتےرہیں گے۔

Back to top button