لندن میں خواجہ آصف سے بدتمیزی،دھمکیوں کی ویڈیو منظرعام پرآگئی
لندن میں وزیردفاع خواجہ آصف سے بدتمیزی،گالیوں اورچاقوحملےکی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پرآگئی۔
لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نےخواجہ آصف کاتعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقوحملےکی دھمکی دی۔
خواجہ آصف کےقریبی ذرائع نےواقعےکی تصدیق کردی ہے۔
خواجہ آصف کےقریبی ذرائع نےتصدیق کی ہےکہ دھمکیوں اورگالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے۔
خواجہ آصف کےقریبی ذرائع نےبتایا ہےکہ منظرعام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔
حکومت نے وزیردفاع پرحملے کا نوٹس لے لیا
حکومت پاکستان نےوزیردفاع خواجہ آصف کےساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لےلیا۔
حکومت پاکستان نےلندن میں پاکستان ہائی کمیشن کوواقعے پرپولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔حکومت نےہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سےرابطہ کرکےتحقیقات کرائی جائے۔
ذرائع نےتصدیق کی کہ خواجہ آصف کو گالیاں اورچاقو حملے کی دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔
خواجہ آصف اس وقت لندن میں ہی ہیں، نوازشریف اور مریم نوازسےان کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف نےکہا تھا کہ ایک جماعت نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے۔جو پاکستان کے لیے بہت ہی افسوس ناک ہے۔اس کلچرکوانہوں (پی ٹی آئی)نےاپنی حکومت کے دوران بھی پروموٹ کیا اور اپوزیشن میں تو اس سے بھی زیادہ فروغ دےرہےہیں۔
انہوں نےکہا کہ بدتمیزی کے اس کلچرکی بنیادرکھنا انتہائی بدقسمتی ہے۔گاڑیوں کے پیچھے پیچھےبھاگ رہےہیں، تعاقب کررہےہیں۔ٹماٹراورانڈےپھینک رہے ہیں، بھئی! اگر آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہےتو کم ازکم اس کواچھے طریقے سے کرو۔