پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، تاہم میں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مقامی سطح پر بھی پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں مارچ کے مہینے کے لیے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی نے حکومت کو نئی قیمتوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اس وقت عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے اثرات مقامی ایندھن کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی اور ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں آج سرکاری تعطیل رکھی گئی ہے، جبکہ حکومت نے جیٹ فیول اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

امریکا نے روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گزشتہ روز بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا اور نئی قیمتیں عالمی اوسط نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے کا اضافہ کر دیا تھا، اور اب مزید اضافے کے امکانات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Back to top button