ول سمتھ ، جیسیکا چیسٹین نے آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ہالی ووڈ سٹار ول سمتھ اور جیسیکا چیسٹین نے بہترین اداکاری کا آسکر ایوارڈ‌ اپنے نام کرلیا، لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب کے دوران ول سمتھ نے ٹینس بائیوپک ’کنگ رچرڈ‘ میں وینس اور سرینا ولیمز کے والد رچرڈ کا کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

سمتھ نے کہا کہ رچرڈ ولیمز اپنے خاندان کے ایک زبردست محافظ تھے، لیکن محبت آپ کو پاگل پن پر مجبور کر دیتی ہے، سمتھ نے کچھ ہی روز پہلے گالا میں سٹیج پر جا کر میزبان راک کو تھپڑ رسید کیا تھا جنہوں نے اداکار کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ کا مذاق اڑایا۔

سمتھ نے جیویر بارڈیم (’بیئنگ دی ریکارڈوس‘)، بینیڈکٹ کمبر بیچ (’دی پاور آف دی ڈاگ‘)، اینڈریو گارفیلڈ (’ٹک، ٹک…بوم!‘) اور ڈینزیل واشنگٹن (’دا ٹریجڈی آف میکبیتھ) کو شکست دی ہے، جیسیکا چیسٹین نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، انہیں یہ انعام ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘ میں ایک امریکی ٹیلی ویژنلسٹ کا کردار نبھانے پر دیا گیا ہے۔

نوجوان ماڈلز کو ان پڑھ کہنے پر نادیہ حسین تنقید کی زد میں

وارڈ وصول کرنے کے بعد چیسٹین نے کہا کہ ایسے موقع پر میں ٹیمی کے بارے میں سوچتی ہوں، میں ان کی شفقت سے متاثر ہوں اور میں اسے ایک رہنما اصول کے طور پر دیکھتی جو ہمیں آگے لے جاتا ہے۔

Back to top button