سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو نوٹس

خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں صوبائی صدر سینیٹر مشتاق احمد خان، رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان اور پارٹی کے امیدوار برائے باروال تحصیل کونسل جہان عالم کے نام شامل ہیں۔

مالاکنڈ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضیاالرحمٰن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تیسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مارچ کو ان کے پیش ہونے اوراپنے مؤقف کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو یہ نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا کہ وہ ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے 28 مارچ آج کو اپنے موقف کی وضاحت کریں، اگر آج سراج الحق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں،انہیں بھی 28 مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضمیر تو بدنام ہوگیا، ہم اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں

دریں اثنا مانسہرہ کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے متعدد کیسز کو آگے کی کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا، صوبائی الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے اتوار کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Back to top button