پاک چین دوستی ہمیشہ زندہ وتابندہ  رہےگی،نوازشریف

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر کہا ہے کہ یہ دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔

اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کی شراکت داری ترقی، خوشحالی اور تزویراتی تعاون کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ پاکستان کا آہنی برادرانہ تعلق باہمی اعتماد، مشترکہ وژن اور گہری دوستی پر قائم ہے، جو آنے والی نسلوں تک اقتصادی خوشحالی اور علاقائی استحکام کی راہ ہموار کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ باہمی احترام، اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی پاک چین ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے اقتصادی تعاون، انفراسٹرکچر اور علاقائی روابط کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

نواز شریف نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاک چین دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔

 

 

Back to top button