عمران خان کی رہائی کی تحریک کیلئےکارکن تیاری کرلیں،علیمہ خان

علیمہ خان کاکہناہے کہ پورے خیبرپختونخوا لوگ تیار ہیں کہ عمران خان کی رہائی کیلئےاحتجاج کب کرنا ہے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پانچ اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کی کال میری نہیں تھی پارٹی کی جانب سے دی گئی، مجھے تو کارکنوں کی جانب سے کے پی کے، کے مختلف اضلاع کے دورے کا کہا گیا۔
گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم جب کے پی پہنچے تو لوگ انتظار میں سڑکوں پر کھڑے تھے، ہزارہ، ہری پور، مردان، صوابی، سوات، بونیر سب جگہ گئے جہاں لوگ تیار ہیں، لوگ پانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے انتظار میں کھڑے ہیں کہ کب کال دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کارکنوں کو خود چلانی ہے اور خود آرگنائز کرنی ہے، غلط فہمیاں جان بوجھ کر پیدا کی جارہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں، سب نے دیکھا کے پی میں کتنے لوگ باہر نکلے ہیں، یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ نیشنل میڈیا کو بھی دکھانا چاہیئے، نیشنل میڈیا کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ان سب کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، میڈیا کے لوگ اٹھائے جاتے ہیں اور آپ چپ رہتے ہیں، نیشنل میڈیا کچھ نہیں دکھا رہا لیکن سوشل میڈیا پہ سب نظر آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے سب کو پتا ہے، عمران خان عوام کی آواز ہیں اس ملک کے 90 فیصد عوام کی آواز ہیں، حالات بد سے بدتر اور خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں، جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے اس پر میڈیا کیوں خاموش ہے؟ سوشل میڈیا نے تو دکھا دیا ہے کہ کشمیر میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں نکلے۔
