وزیراعظم آزادکشمیرنےمسلم لیگ ن پردھاندلی کاالزام لگادیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضلع کوٹلی میں پولنگ سٹیشنز پر دھاندلی کرکےانتخابی عمل کو داغدار کردیا ہے۔
فیصل ممتازراٹھورنےنے دعویٰ کیا کہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین کے آبائی حلقہ میں ٹھپے لگائے گئے، سہنسہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اخلاق کی فتح کو شکست میں بدلنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
فیصل راٹھور نےکہا کہ سہنسہ میں پریزائیڈنگ آفیسرز نے خود بیانات ریکارڈ کرواکر کہا کہ انہیں یرغمال بناکر ٹھپے لگائے گئے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور نے چڑھوئی، سہنسہ اور نکیال کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ان انتخابی حلقوں کے نتائج روک کر دھاندلی والے پولنگ سٹیشنز کی حد تک فوج کی نگرانی میں ری پولنگ کروائے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 9اورپیپلزپارٹی 4نشستوں پربازی لےگئی۔
مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1، حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 اور حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔
