بھارتی سپریم کورٹ کاکاکروچ پارٹی کیخلاف قانونی کارروائی روکنےکاحکم

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوان مظاہرین کےخلاف جبری کارروائی روکنے اور نابالغ افراد کی رہائی کا حکم دیدیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ درج ایف آئی آر زپر کوئی تعزیری کارروائی نہ کی جائے۔

اس کے ساتھ ہی مرکز سمیت 7 ریاستوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ حکام کو مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیجیٹل اور ذاتی ڈیٹا محفوظ رکھنے اور عوام کےسامنے ظاہر نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جوابدہی بھی طے ہونی چاہیے، طلبہ نے اپنے مطالبات پر احتجاج کیا تھا اور احتجاج کا حق آئینی ہے۔

بھارتی چیف جسٹس نے کہا مظاہروں میں ہمیشہ کچھ شرپسند عناصر اپنے مقاصد کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔

 

سی جے آئی سوریہ کانت نے کہا کہ انتہائی محتاط الفاظ میں بھی کہا جائے تو آزادانہ تحقیقات کی ضرورت واضح طور پر نظر آتی ہے اور اس کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی یا ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

Back to top button