پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے ایک دن کی کمی کے بعد آج پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت کی اونچی پرواز بنا تعطل جاری ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپے 63پیسے کااضافہ،فی لیٹرقیمت 335روپے81پیسےفی لیٹرہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 1روپے55پیسے کااضافہ،نئی قیمت فی لیٹر388روپے38پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 29 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

علم میں رہے کہ 28 جولائی کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمت 1 روپے فی لیٹر کم کردی گئی تھی۔

Back to top button