پاکستان خطےمیں پائیدار امن کی مخلصانہ کوشش جاری رکھےگا،اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ پاکستان خطےمیں پائیدار امن، باہمی احترام اور استحکام کیلئےہرمخلصانہ کوشش کی حمایت جاری رکھے گا، مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سےمثبت اور دیرپا نتائج کی امید پیدا ہوئی ہے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ اور امریکی ٹیم کی سفارتی کوششوں سےمذاکرات میں پیش رفت ہوئی جبکہ ایرانی صدرمسعود پزشکیان، عباس عراقچی اور باقر قالیباف کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی دوراندیش قیادت اور امن کیلئے غیرمتزلزل عزم قابل تحسین ہے، فیلڈمارشل عاصم منیر نے حساس اور اہم سفارتی عمل میں مرکزی کردار ادا کیا، فیلڈمارشل نے آج کی بات چیت میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔
