ایران کےساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ ایران کےساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور میں نے اپنے نمائندوں کو آگاہ کیا ہے کہ معاہدے کے لیے جلد بازی نہ کریں وقت ہمارے حق میں ہے۔

ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے کیے گئے بدترین معاہدوں میں سے ایک ایران جوہری معاہدہ تھا، جس میں باراک حسین اوباما اور اوباما انتظامیہ کے ناتجربہ کاروں عہدیداروں نے پیش کیا اور نفاذ کے لیے دستخط کیے، یہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے براہ راست اجازت تھی۔

آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ نے بتایا کہ جب تک معاہدہ طے نہیں پاتا اس وقت تک ناکہ بندی بدستور بھرپور اور مؤثرانداز میں برقرار رہے گی اور اس کی تصدیق اور دستخط نہیں ہوتے، دونوں فریقین کو وقت لینا چاہیے اور اس کو ٹھیک کرنا چاہیے کیونکہ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ پروفیشنل اور تعمیری بنتے جارہے ہیں، انہیں سمجھنا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار یا بم نہیں بنا سکتے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے معاہدے ابراہم اکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا حمایت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جو ان ممالک کی جانب سے تاریخی ابراہم اکارڈز میں شمولیت سے مزید بہتر اور مضبوط ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا پتا، شاید اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہونا چاہے گا۔

 

Back to top button