بجلی کا ونٹر پیکج 3 ماہ کےلیے ہے، مزید توسیع کریں گے : وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ بجلی کا ونٹر پیکج 3 ماہ کےلیے ہے،اگر اس میں کامیابی ملی تو خواہش ہےکہ اس میں مزید توسیع کریں۔

ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اضافی بجلی کو کیپسٹی پیمنٹ کا بوجھ ڈالے بغیر صارفین کو دینا ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں کہ سستی بجلی کے ذریعے انڈسٹری کی پروڈکشن شروع ہو۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارا پروگرام تھاکہ ہر سال 31 اکتوبر سے یکم مارچ تک اسے قابل عمل کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر ان 3 ماہ کا اچھا نتیجہ آیا تو ہم اس کو آئندہ 5 سال کےلیے فیچر بنائیں گے۔

سردیوں میں بجلی پر 26 روپے فی یونٹ تک ریلیف کا اعلان

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کےلیے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے،جو دسمبر 2024ء تا فروری 2025ء تک نافذ العمل ہوگا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کےمطابق بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا،

گزشتہ سال کے مقابلےاضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا۔

اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

Back to top button