ثنا جاوید، شعیب ملک میں 3 سال سے قریبی تعلقات کا انکشاف
سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید میں تین سال سے قریبی تعلقات کا انکشاف سامنے آیا ہے اور دونوں کی طلاقوں کی بڑی وجہ بھی ان قریبی تعلقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جبکہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی، دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آتے ہی ان پر تنقید کی گئی اور یہ دعوے کیے گئے کہ ان کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے، اب نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے ثنا جاوید کے ساتھ تین سال سے تعلقات تھے، پوڈکاسٹ میں نجی ٹی وی کے بیوروچیف نے دعویٰ کیا کہ ناجائز تعلقات ہی دونوں کی پہلی شادیوں کے اختتام کا سبب بنا۔ صحافی کے مطابق بات یہاں تک جا پہنچی تھی کہ شعیب ملک کو جس ٹی وی شو میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا تھا تو وہ دعویٰ کرتے تھے کہ ثنا جاوید کو بھی بلایا جائے، تب ہی وہ آئیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا کام نجی ٹی وی کے شو کے لیے بھی ہوچکا تھا، شعیب ملک نے پروگرام میں شرکت کے لیے ثنا جاوید کی موجودگی کا مطالبہ کیا تھا، صحافی کے مطابق ان دونوں کے تعلقات اس وقت ہی استوار ہوگئے تھے جب ثنا جاوید گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھیں اور اداکارہ کے شوہر کو اس بات کا علم نہیں تھا البتہ کرکٹر کی پہلی بیوی کو علم ہوچکا تھا، پوڈکاسٹ میں بتایا گیا کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک کے تعلقات کی وجہ سے ہی ان کی طلاق ہوئی اور کرکٹر کے اہل خانہ سمیت ان کی بیوی ثانیہ مرزا نے شادی کو بچانے کی خوب کوشش کی لیکن کرکٹر نہ مانے، جس وجہ سے ان کی طلاق ہوگئی۔صحافی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی طلاق کے بعد ثنا جاوید نے بھی شوہر سے طلاق لی، پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق کو زیادہ سے زیادہ تین ماہ ہوئے ہوں گے، شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تعلقات اور اداکارہ کی طلاق کو صرف تین ماہ گزر جانے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کرکٹر سمیت اداکارہ پر کڑی تنقید کرتے دکھائی دیئے، ثنا جاوید اور شعیب ملک سمیت عمیر جسوال اور ثانیہ مرزا نے تاحال پوڈکاسٹ میں کیے گئے دعووں پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔