عالمی بینک نے پاکستان کےلیے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے داسو ڈیم کےلیے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظور شدہ فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی

 

اس حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی، پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ لگایا گیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے توانائی شعبےکو کئی چینلجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Back to top button