عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکرحسین انتقال کرگئے

ذاکر حسین امریکا کے شہر سان فرانسسکو کےاسپتال میں دل کےعارضے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھےجہاں وہ انتقال کرگئے۔

لیجنڈ طبلہ نواز ذاکر حسین نے73 برس عمر پائی،وہ لیجنڈ طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کے بیٹے تھے۔

لیجنڈ طبلہ نواز بھارت کے مشہور کلاسیکی موسیقاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی حکومت نےاستاد ذاکر حسین کی فن کیلئےخدمات کےاعتراف پر 1988 میں پدما شری،2002 میں پدما بھوشن اور2023 میں بھارت کے دوسرے بڑے سول اعزاز پدما وی بھوشن سے نوازا۔

کئی عالمی ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں 5 گریمی ایوارڈز بھی شامل ہیں اور ان میں سے 3 گریمی ایوارڈز رواں سال انہیں دیے گئے۔

Back to top button