زمان پارک حملہ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی کینٹ کچہری نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

زمان پارک لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق کیس کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے اس مقدمے میں نامزد عمران خان اور سینیٹر شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے عمران خان کو طلب کرنے کےلیے جیل حکام کو روبکار کے ذریعے سمن بھی جاری کر دیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے یہ مقدمہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے الزام میں درج کیا تھا۔

Back to top button