آرمی ایکٹ میں ترمیم،سروسزچیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نےآرمی ایکٹ میں ترمیم لانےکافیصلہ کرلیا۔سروسزچیفس کی مدت ملازمت3سال سے بڑھا کر 5سال کی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کی ترمیم منظور کر لی۔
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کے بل کے مسودے کی منظوری دے دی جب کہ فوجی سربراہان کی مدت میں بھی توسیع کی ترمیم کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے آج ہی قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترامیم کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے، معیشت بہتر اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے، سیاست قربان کر کے ملک کے لیے سوچنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔