ابوظبی میں پی ایس ایل کی رکاوٹیں دور کرنے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی لے اڑی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامات اور مسائل ہی دیکھتا رہ گيا، ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی رکاوٹیں دور کرنے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی لے اڑی۔
سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہ ابوظبی کے دورے پر تھے اسی دوران پی ایس ایل کے معاملات چل رہے تھے تو انہوں نے بھی کوششیں کیں، شیخ نہیان بن مبارک نے حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہے حکومت میں ہو یا نہ ہو ، پاکستان کے لیے تو ہر وقت حاضر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل شیڈول ہونے کی خبر بھی ناصر حسین شاہ نےپاکستان کرکٹ بورڈ سے پہلے سوشل میڈيا پر شیئر کی۔

Back to top button