اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مسلسل پانچ روز ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ ڈالر 187 روپے 90 پیسے پر بھی ٹریڈ ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 187 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلز ز ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مداخلت اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کے سبب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرگرمیاں ماند رہی، اختتام پر مارکیٹ 99 پوائںٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Back to top button