ایم پی او کے تحت نظربندی کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم پی او کے تحت نظربندی کیخلاف درخواستوں پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس بابرستار کاحکمنامہ 82صفحات پرمشتمل ہے۔
حکمنامے کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس اسلام آباد کے حوالےسے انفرادی اختیارات ہیں۔اسلام آباد کیلئے وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں وفاقی حکومت ہی ہے۔کوئی بھی فیصلہ وفاقی کابینہ کے مشورے سے ہی ہو سکتاہے۔آئین کے تحت اسلام آباد وفاقی دارلحکومت ہے۔کسی صوبے کا حصہ نہیں۔1980کا صدارتی آرڈر نمبر 18ضیاالحق کی جانب سے جاری کیاگیاتھا۔