وظائف ،امدادی رقوم کیلئے بیت المال پورٹل کاافتتاح
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وظائف ،امدادی رقوم کیلئے بیت المال پورٹل کاافتتاح کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ مستحقین ،ضرورت مندوں کوپورٹل کے ذریعے امداد آسانی سے میسرہوگی۔بیت المال پورٹل خایپ کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی میں شفافیت ہوگی۔پورٹل کامقصد مستند ڈیٹا بیس اور پیپرلیس ورکنگ ہے۔امداد اور سکالر شپ کیلئے پورٹل کےذریعے درخواست دی جا سکے گی۔تعلیمی وظائف ،میرج گرانٹ کیلئے اپلائی کیا جا سکے گا ۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ خصوصی افراد ،ضرورت مند بھی پورٹل سے درخواست دے سکیں گے۔علاج معالجے کیلئے بھی پورٹل سے اپلائی کیا جا سکے گا۔
نگران وزیرصحت پروفیسرجاویداکرم کاکہنا ہے کہ ہسپتالوں میں علاج کیلئے بیت المال سےامداد کا نظام بھی آن لائن کیا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ کو پنجاب بیت المال پورٹل ،ایپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔