جسٹس سردار طارق کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری
جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری دی۔
وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی۔